Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 26  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران خان ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے شیخ رشید

ویب ڈیسک بدھ 15 مئی 2019
عمران خان ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے شیخ رشید

لاہور……. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان بے خبر ہے اصل میں اس کو خود کوئی خبر نہیں ، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے اور وہ اس کے لئے دن رات کام بڑی ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صاحب اور صاحبہ کا چکر بڑھ گیا

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ ایم ایل ون پر اسی سال کام شروع کر دیا جائے گا، جس کے تحت 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین ٹرینیں چلائی جائیں گی، ریلوے پھاٹک اور کراسنگ کو ختم کیا جائے گا اور ان کی جگہ اوور بریج اور انڈر پاسز بنائے جائیں گے

خواجہ سعد رفیق کے دور میں انجن مہنگے داموں خریدے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ہم نے گزشتہ سال کی نسبت 5 ارب روپے زیا دہ کمائے ، 30 ٹرینیں چلائی گئی ہیں، لاہور اور کراچی کے درمیان فریٹ ٹرینوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔

(346 بار دیکھا گیا)

تبصرے