Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 25 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

قومی اسمبلی میں قبائلی نشستیں بڑھانے کا بل منظور

ویب ڈیسک منگل 14 مئی 2019
قومی اسمبلی میں قبائلی نشستیں بڑھانے کا بل منظور

اسلام آباد… قومی اسمبلی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کی قومی اور صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی ہے جس کے تحت ان اضلاع میں قومی اسمبلی کی نشستیں 6 سے بڑھ کر 12 اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں16 سے بڑھ کر 24 ہو جائیں گی

دستور (ترمیمی) بل 2019 منظورکرنے کی تحریک پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑنے پیش کی جس کے حق میں حکومتی اراکین سمیت 288ارکان نے ووٹ دیا جبکہ بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا‘قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کو اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد اسے صدرمملکت کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون ایم پی اے کو اسمبلی سے نکال دیا

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی طرف سے دستور (ترمیمی) بل 2019 کو زیر غور لانے کی تحریک کی ایوان کے 278 ارکان نے منظوری دی۔ بل کے خلاف کوئی اختلافی ووٹ نہیں آیا۔ تحریک کی منظوری کے بعدا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کیا۔

بل کی شقوں میں محسن داوڑ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ترامیم پیش کیں جن کو ایوان کی منظوری کے بعد بل میں شامل کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی سے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی گئی جن کی مجموعی طور پر 282 ارکان نے حمایت کی۔

(171 بار دیکھا گیا)

تبصرے