Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 25 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شاہد آفریدی کی کتاب پر خواتین بھی آگ بگولا

ویب ڈیسک منگل 14 مئی 2019
شاہد آفریدی کی کتاب پر خواتین بھی آگ بگولا

اسلام آباد… شاہد آفریدی کی کتاب حال ہی میں منظرعام پر آئی ہے جس میں انہوں نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے تاہم کتاب میں انہوں نے ایک ایسی بات بھی لکھ دی جس نے حقوق نسواں کی کارکن خواتین کو آگ بگولا کر دیا اور انہوں نے شاہد آفریدی پر تنقید شروع کر دی۔

شاہد آفریدی نے کتاب میں لکھا تھا کہ ’’میں اپنی بیٹیوں کو کبھی ’آئوٹ ڈور سپورٹس‘ کی اجازت نہیں دوں گا۔‘‘ اس جملے پر حقوق نسواں کی کارکن خواتین نے اس قدر ہنگامہ برپا کیا کہ شاہد آفریدی کو بھی بولنا پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : رؤف کلاسرا نے اپنی ٹیم سمیت چینل 92چھوڑ دیا

رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان خواتین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میں لوگوں کے کاموں کو دیکھ ان کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرتا ہوں۔

میں توقع کرتا ہوں کہ لوگ بھی میری زندگی میں دخل اندازی مت کریں۔میری بیٹیاں میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔ میری زندگی انہی کے گرد گھومتی ہے۔ وہ زندگی میں بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں اور میں ایک ذمہ دار باپ کے طور پر ان کی رہنمائی کروں گا۔‘‘

(696 بار دیکھا گیا)

تبصرے