Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 25 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ کی تعریفوں پر اتر آئے

ویب ڈیسک منگل 14 مئی 2019
مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ کی تعریفوں پر اتر آئے

اسلام آباد … سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اسد عمر جوکام نوماہ میں نہیں کرسکے ، وہ حفیظ شیخ نے تین ہفتے میں کردکھایا ، ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا ،حفیظ شیخ کو کام آتاہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسد عمر جوکام نوماہ میں نہیں کرسکے ، وہ حفیظ شیخ نے تین ہفتے میں کردکھایا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول پمپ مافیا قابو سے باہر ہوگئی

انہوں نے کہا کہ ان کو سمجھ نہیں آرہا تھا ، حفیظ شیخ کو کام آتاہے اور ان کی جانب سے کام کردکھایا گیا۔

ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ہر سال گروتھ بڑھ رہی تھی ، جب میں چھوڑ کرگیا ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بہت زیادہ تھا ،ہم نے پلان کیا تھا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم کریں گے ، ہم نے نجکاری کی بات کی ، تب تحریک انصاف نے مخالفت کی تھی ، اب یہ اسٹیل مل کی نجکاری کررہے ہیں۔

(192 بار دیکھا گیا)

تبصرے