Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 25 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل شروع

ویب ڈیسک منگل 14 مئی 2019
کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل شروع

کراچی … شہر میں سحری کے بعد شروع ہونے والا موت کا خطرناک کھیل روکا نہ جا سکا، سخی حسن سے ناگن جانے والی روڈ پر موٹر سائیکلوں کی ریس لگنے لگی، رمضان کی صبح نوجوان موٹر سائیکل لے کر سڑک پر آجاتے ہیں اور پھر شروع ہوتا ہے موت کا کھیل نوجوان موٹر سائیکل دونوں ہاتھ چھوڑ کر لیٹ کر اور مختلف انداز سے چلاتے ہیں خطرناک گیم دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد سڑک پر جمع ہو جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ سید کلیم امام نے موٹر سائیکل ریس لگانے والے نوجوانوں کی گرفتاری کے سخت احکامات دیے ہوئے ہیں اس کے باوجود تیموریہ تھانے کی حدود میں ریس کا اتنا بڑا پروگرام کرنا پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے ریسرز سے شہری بھی سخت پریشان ہیں

یہ بھی پڑھیں : گوتم گمبھیر اورشاہد آفریدی پھر آمنے سامنے

عام ٹریفک کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شارع فیصل اور درخشاں پولیس آئے روز موٹر سائیکل رائیڈرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتی ہے جبکہ تیموریہ اور شارع نورجہاں پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے مذکورہ سڑکوں پر ریس کے دوران حادثات بھی روز کا معمول ہیں اس کے باوجود پولیس کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔

(265 بار دیکھا گیا)

تبصرے