Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی ایم ایف سے معاہدہ‘ اپوزیشن احتجاج کےلئے تیار

صابر علی پیر 13 مئی 2019
آئی ایم ایف سے معاہدہ‘ اپوزیشن احتجاج کےلئے تیار

کراچی… اپوزیشن جماعتوں نے عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیلئے صف بندی شروع کردی ہے‘ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے متفق ہوگئی ہیں‘ جبکہ جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جو پہلے ہی احتجاجی تحریک چلانے کیلئے مذکورہ دونوں جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں ہیں

تینوں جماعتیں مل کر حکومت مخالف دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے رابطے کرکے اپوزیشن جماعتوں کا ایک گرینڈ الائنس بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘اپوزیشن کے اس گرینڈ الائنس میں اے این پی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد سیاسی گروپ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت جماعت اسلامی ‘ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بھرپور انداز میں سرگرم ہے

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر معاہدہ طے

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آئی ایم ایف سے حکومت کا معاہدہ طے پا جانے کے بعد اپوزیشن کا گرینڈ الائنس مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے کی کامیاب کوشش کرسکتا ہے‘ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سمیت سیاسی معاشی ماہرین نے حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے پر شدید تنقید شروع کردی ہے‘ آئی ایم ایف سے ہونے والا حالیہ معاہدہ جو 9 ماہ کی تاخیر سے کیاگیاہے

اس 9 ماہ کی تاخیرنے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایاہے اور اگر آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر نہیں کی جاتی تو ملک کو گزشتہ 9 ماہ میں جو نقصان پہنچا ہے‘ اس نقصان سے بچا جاسکتا تھااور اس تاخیر کی وجہ سے جب بجٹ کے اعلان کا وقت سر پر آگیاتو حکومت کو بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کی تمام تر شرائط مان کر معاہدہ کرنا پڑا تاکہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف سے معاہدے کی روشنی میں بنایا جاسکے ۔

(289 بار دیکھا گیا)

تبصرے