Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

قومی نیوز اتوار 12 مئی 2019
انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

لاہور….انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے بڑے ہدف کا گرین شرٹس نے ڈٹ کا مقابلہ کیا تاہم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔

اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے

دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے تیزرفتاری سے 132 رنز جوڑے جب کہ آصف علی کی 51 رنز کی برق رفتار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب اختر کے بیان پر آفریدی کھل اٹھے

امام الحق نے 35،حارث سہیل نے 14، عماد وسیم نے 8 اور فہیم اشرف نے 3 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 41 اور حسن علی 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کے بلے بازوں نے قومی بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی اور صرف 3 وکٹوں پر 374 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرا ون ڈے کھیلیں گے

بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 110 رنز کی شانداری باری کھیلی جب کہ کپتان مورگن 71 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جیسن روئے 87، بیرسٹو 51 اور جوئے روٹ 40 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بولر حسن علی ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز کے کوٹے میں 81 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی

شاہین آفریدی نے 80 رنز کے عیوض ایک اور یاسر شاہ نے 7 اوورز میں 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

(924 بار دیکھا گیا)

تبصرے