Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 17  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی فلمیں معیار میں کسی سے کم نہیں، صبا قمر

ویب ڈیسک هفته 11 مئی 2019
پاکستانی فلمیں معیار میں کسی سے کم نہیں، صبا قمر

اداکارہ صباقمر کہتی ہیں کہ فنکار سفیر کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے ملک وقوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامے پہلے ہی مقبول تھے مگر پاکستانی ڈراموں کا باقاعدہ چینل کھلنے کے بعد اس کی مقبولیت اور زیادہ بڑھ گئی جس کا فائدہ پاکستانی فنکاروں کو ہورہا ہے۔ اسی لیے بالی وڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کو اچھے پروجیکٹس میں لے رہے ہیں۔ صبا قمر نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری انٹرنیشنل مارکیٹ میں چھائی ہوئی ہے،ہالی وڈ کے معروف فلمی ادارے بولی وڈ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ پاکستانی فنکار اب بہت بہتر ہوگئے ہیں اور پاکستانی فلموں کا معیار بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔اداکارہ صبا قمر کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق دلچسپ جواب دیئے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اداکارہ صبا قمر کو ہریتھک روشن کی تصویر دکھاتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ اگرشادی کی پیش کش کریں توکیا کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ کہتی ہیں ’’مجھے 2 بچوں کا باپ نہیں چاہیے اور میرے ٹائپ کا نہیں ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : کرینہ صبا قمر کی جگہ لینے کو تیار

کئی اداکاروں کی تصاویر کے بعد سلو میاں کی تصویر دکھائی گئی تو صبا قمر کا کہنا تھا کہ سلو بھائی سے بہت ڈر لگتا ہے اور یہ بہت چھچھورے انسان ہیں جب کہ ان میں کوئی بھی اسٹائل نہیں ہے اور نہ ہی انہیں رقص کرنا آتا ہے بلکہ خود ہی گانوں کوبے ڈھنگا سا کوریوگراف کرنے لگتے ہیں۔اداکارہ کی ویڈیو بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے سے پہلے کی ہے جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس پرانی ویڈیو کو صبا قمر کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے

(440 بار دیکھا گیا)

تبصرے