Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اب سحری میں جیٹ فائٹرز طیارے جگائیں گے

ویب ڈیسک هفته 11 مئی 2019
اب سحری میں جیٹ فائٹرز طیارے جگائیں گے

جکارتا… انڈونیشیا کی ایئر فورس نے شہریوں کو سحری میں جگانے کے لیے گرج دار آ واز والے جیٹ فائٹرز طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی فضائیہ نے رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے شہریوں کو جگانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انڈونیشیا ایئر فورس سحری کے وقت گرجدار آ وازیں پیدا کرنے والے جیٹ فائٹرز طیارے اْڑائے گا جس کی آ واز سے شہری اْٹھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی پاکستان کی بھی بات کرے ‘ چیئرمین ایف بی آر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انڈونیشیا کی فضائیہ نے اعلان کیا کہ اس بار رمضان میں پائلٹس کے تربیتی سیشن سحری کے اوقات میں ہوں گے اور تربیتی پروازیں تمام بڑے شہروں کے گرد چکر لگائیں گی جس سے شہریوں کو سحری کے لیے اْٹھانے کی روایت بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سحری کے اوقات میں روزہ داروں کو جگانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں گھر گھر دروازہ بجا کر، گلی گلی ڈھول بجا کر یا محلہ محلہ صدا لگا کر اور سائرن بجا کر شہریوں کو بیدار کیا جاتا ہے تاہم سحری میں بیدار کرنے کے لیے جیٹ فائٹرز طیاروں کا استعمال انوکھا اور منفرد عمل ہے۔

(316 بار دیکھا گیا)

تبصرے