Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شعیب اختر کے بیان پر آفریدی کھل اٹھے

ویب ڈیسک هفته 11 مئی 2019
شعیب اختر کے بیان پر آفریدی کھل اٹھے

کراچی …سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے حمایتی بیان نے شاہد آفریدی کا دل خوش کر دیا۔

شاہد آفریدی نے نے اصل حقائق دنیا کے سامنے لانے کی کوششوں کو سراہنے اور کتاب کی حمایت کرنے پرماضی کے عظیم بولر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ ’’شکریہ شعیبی! تمہارے نقش قدم پر چلا اور ایک کتاب لکھ دی، کبھی کسی سابق کھلاڑی کی دل آزاری کرنے کا نہیں سوچا، صرف حقائق بتانے کی کوشش کی، تم سے جلد ملاقات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرا ون ڈے کھیلیں گے

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب گیم چینجر کو جاوید میانداد،عمران فرحت سمیت متعدد سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی کتاب میں شائع ہونے والی انکشافات کی بھر پور حمایت کی۔

(948 بار دیکھا گیا)

تبصرے