Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 25 مئی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اداکارہ شبنم بنگلا دیش سے پھر پاکستان منتقل ہونگی

ویب ڈیسک جمعه 10 مئی 2019
اداکارہ شبنم بنگلا دیش سے پھر پاکستان منتقل ہونگی

لاہور… ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے بنگلا دیش سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شبنم نے باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ 11 جولائی کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں قیام کے لئے انہوں نے کراچی میں گھر بھی لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

یاد رہے کہ شبنم نے پاکستان فلم انڈسٹری میں یاد گار کام کیا لیکن چند سال پہلے وہ اپنے آبائی ملک بنگلا دیش منتقل ہوگئی تھی۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل’موہنی مینشن کی سنڈریلائیں‘ کے ذریعے شوبز میں واپسی کی ہے۔

(968 بار دیکھا گیا)

تبصرے