Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آم کی برآمدات کا آغاز 20مئی سے ہوگا

ویب ڈیسک جمعه 10 مئی 2019
آم کی برآمدات کا آغاز 20مئی سے ہوگا

کراچی…پاکستان سے آم کی برآمدات کے سیزن کا آغاز 20مئی سے کیا جائے گا , رواں سال آم کی برآمد کے لیے ایک لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق ملک میں آم کی پیداوار 18لاکھ ٹن رہتی ہے تاہم اس سال کلائمنٹ چینج کی وجہ سے پیداوار میں 30فیصد کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ شبنم بنگلا دیش سے پھر پاکستان منتقل ہونگی

موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے سندھ اور پنجاب میں تیز آندھی ، بارشوں اور ژالہ باری سے آم کی پیداوار 12لاکھ ٹن تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے سندھ کی فصل کو 10فیصد جبکہ پنجاب کی فصل کو 35فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔

برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے موسم کے سازگار رہنے کے ساتھ شپنگ لائنز، قرنطینہ،اے این ایف، کسٹم اور دیگر متعلقہ محکموں کا تعاون بھی ناگزیر ہوگا۔

(1444 بار دیکھا گیا)

تبصرے