Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پیٹرول ساڑھے نو روپے مہنگا، اپوزیشن برس پڑی

قومی نیوز پیر 06 مئی 2019
پیٹرول ساڑھے نو روپے مہنگا، اپوزیشن برس پڑی

اسلام آباد……. حکومت کی جانب سے پٹرول کے نرخوں میںرمضان المبارک سے قبل 9روپے 42پسیے کے اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے

جس کی بعد پٹرول کی نئی قیمت 108روپے 31پیسے ہوگئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 7روپے46پسیے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے 89پسیے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 40 پسیے مہنگا کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کی اطلاع براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بھاری اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے اور رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھوں مہنگائی سے پریشان عوام مزید مسائل کا شکار ہوجائیں گے۔

دوسری طرف پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میںاضافے پر اپوزیشن نے شدید تنقی کرتے ہوئے‘قومی اسمبلی میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں : چوہدری نثار نے ن لیگ سے ناطہ توڑ لیا

مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال کا کہناہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی چیخیں نکل جائیں گی‘عمران خان ملک سے غربت کو نہیں غریب کو ختم کررہاہے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہاکہ کابینہ کی منظوری کے بغیر خود ساختہ اضافہ قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہے‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے

خورشیدشاہ کے مطابق حکومت نے بجٹ سے پہلے تباہی مچادی ہے جبکہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ رمضان سے ایک دن پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا سونامی آئے گا

دوسری جانب جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت کوئی بھی عوام پر پٹرولبم جان بوجھ کر نہیں گرانا چاہے گا ‘ عالمی منڈی میں تیل مہنگائی ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں

حکومت اور عوام کو مل کربوجھ برداشت کرنا پڑے گاجبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں نہ بڑھاتے توملکی خسارے میں اضافہ ہوجاتا۔

(1541 بار دیکھا گیا)

تبصرے