Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چوہدری نثار نے ن لیگ سے ناطہ توڑ لیا

ویب ڈیسک پیر 06 مئی 2019
چوہدری نثار نے ن لیگ سے ناطہ توڑ لیا

ٹیکسلا…….سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اپنی 35 سال سے زائد رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا‘ واہ کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ میں اب مسلم لیگ(ن) کا حصہ نہیں رہا

ناراض لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بیچ نہیں سکتے‘ ایک طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اہم رہنما ﺅں سے قریبی رابطہ ہے‘ مگر پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اب پارٹی سے تعلق نہیں رہا ہے

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کی تبدیلی کا مشن پھرشروع

انہوں نے کہا کہ بعض سینئر رہنماﺅں سے اختلافات تھے‘ مگر ان کے ساتھ پیدا ہونے والا ایشوز حل نہیں ہوسکا ‘ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس ملک کے مسائل کے حل کیلئے کوئی پالیسی نہیں

اکتوبر میں مہنگائی کا نیاریلہ آئے گا‘ جس سے عوام کیلئے جینا دوبھر ہوجائے گا‘ ایسی صورت میں حکومت کے خلاف بڑی تحریک منظر عام پر آسکتی ہے

حکومت نے بڑے دعوے کئے مگر آج آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لے رہی ہے‘ مونگ پھلی کے چند دانوں کیلئے ملک کو داﺅ پر لگادیا۔

(333 بار دیکھا گیا)

تبصرے