Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 16 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نواز شریف خود جیل جائینگے

ویب ڈیسک اتوار 05 مئی 2019
نواز شریف خود جیل جائینگے

لاہور … لاہور میں ن لیگی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کوصحت کے مسائل درپیش ہیں،نوازشریف7مئی کوخودکوجیل حکام کے حولے کریں گے، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے ، مسلم لیگ ن آنیوالے وقت میں کلیدی کردار ادا کر ے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہبازشریف اپنے ٹیسٹ کرانے لندن گئے ہیں شہبازشریف آئندہ 8روزمیں واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مارچ شروع کیا تو سب ساتھ ہونگے،آصف زرداری

ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف نواز شریف کے اوپننگ بیٹسمین ہیں ، چودھری نثار کیلئے دلوں اور پارٹی میں جگہ موجود ہے ، ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے جو شہباز شریف اور نواز شریف کاہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام غیر آئینی اور جمہوریت پر حملہ ہے ، جیسے ہی حکومت نوٹیفکیشن جاری کریگی عدالت میں چیلنج کیا جائیگا ، پنجا ب کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی سیاسی وجوہات کی بناء پر کی گئی۔

ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کے پاس اقتصادی ویژن موجودہے ، یکم اپریل 2018کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی شخصیت پارٹی کا سرمایہ ہے ، ان کے متحرک ہونے سے کارکنوں میں جذبہ پیدا ہوگا۔

(192 بار دیکھا گیا)

تبصرے