Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گوتم گمبھیر اورشاہد آفریدی پھر آمنے سامنے

ویب ڈیسک اتوار 05 مئی 2019
گوتم گمبھیر اورشاہد آفریدی پھر آمنے سامنے

نئی دہلی…پاکستان کے سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب’’گیم چینجر ‘‘ میں ہندوستانی کرکٹر کو بد مزاج کرکٹر قرار دینے پر بھارتی بلے باز کی چیخیں نکل گئیں،بوم بوم آفریدی کے خلاف زہر اگلنے لگے

بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو میڈیکل کی بنیاد پر ویزے اب بھی جاری کیے جا رہے ہیں، شاہد آفریدی بھارت آئیں،میں خود اْن کا نفسیاتی علاج کرائوں گا۔

یہ بھی پڑھیں : خالصتان تحریک پھر شروع ہونے کا امکان

شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے اسپتال میں علاج کروانے کی پیشکش کردی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاہے کہ گوتم گھمبیر کی باتوںکاجواب دیتے ہوئے کہا گوتم گھمبیر کا علاج ہمارے ہسپتال میں اچھا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانیوں کو ویزے نہیں دیتا لیکن میں گوتم کویہاں کا ویزا لگوا کردوں گا ، پاکستان کے ہسپتال میں ان کا علاج اچھا ہوگا۔

(968 بار دیکھا گیا)

تبصرے