Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دکاندار بن گیا شکار

حاجی عیدو خان جیلانی جمعه 03 مئی 2019
دکاندار بن گیا شکار

سانگھڑ تعلقہ شہداد پور رقم کے لین دین کے تنازعے پر دن دہاڑے اناج منڈی کے مشہور بیوپاری دکاندار رستم کیریو کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرڈالا‘ زخمی رستم کیریو کو شہداد پور اسپتال منتقل کردیاگیا‘ شدیدزخمی رستم کیریو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیاگیا‘ شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا‘ متوفی کی نعش شمس اسپتال شہداد پور میں لائی گئی ‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عزیزو رشتہ دار‘ شہری‘ دوست احباب اور دکاندار بڑی تعداد میں سول اسپتال پہنچے اورہلاکت کی اطلاع ملتے ہی پورے شہر میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی‘ ڈی ایس پی شہداد پور ایس ایچ او شہداد پور سول اسپتال پہنچے اور حالات پر کنٹرول کرتے رہے اور لواحقین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول میں رکھااور ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی ‘ شہداد پور پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا اور متوفی کے ورثہ نے مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ‘ جبکہ ایک مبینہ طورپر ملزم قتل میں استعمال ہونے والے پستول سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا

یہ بھی پڑھیں : درزی کی بیوی اور 2 بچے بے دردی سے ذبح

مقتول کے ورثہ کا دہشتگردی کے خلاف اسپتال روڈ ‘ اناج منڈی روڈ اور شاہ پور چاکر روڈ بلاک کرکے سخت احتجاج کیا اور روڈ بلاک کرکے روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر دونوں جانب ٹریفک مکمل طورپر بند کردی‘ جس میں متوفی کے بیٹے اعجاز کیریو اور اس متوفی کی بیوہ ریشمہ کیریو اور احتجاج کرنے والوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے‘ مقتول کے دوسرے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے‘ انہوںنے بتایا کہ دہشت گردوں نے ہمارے والد اور میرے شوہر کو عبدالجبار بگھیوں اور دوسرے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے مبینہ طورپر ہلاک کیاہے‘ متوفی کے بیٹے اعجاز کیریو نے بتایا کہ میرے والد اناج منڈی شہداد پور میں دکاندار ہے اور اناج کا بیوپاری ہے‘ میرے والد نے ملزم عبدالجبار بگھیو سے قرض لینا تھا‘ جو طلب کرنے پر عبدالجبار بگھیو نے اپنے ساتھیوں سمیت ہمارے والد کو گولیاں مارکر ہلاک کرڈالا اوردوسرے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ساتھی ملزم کو مبینہ طورپر عبدالجبار بگھیو پستول سمیت پولیس نے گرفتار کرلیاہے‘ ڈی ایس پی شہداد پور اور ایس ایچ او شہدا د پور نے مظاہرین کو ملزمان کی گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی اور یقین دلایا کہ دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا‘ جس پر ورثہ نے اپنا احتجاج ختم کیااور متوفی رستم کیریو کو جوکہ شہداد پور نئی بستی کا رہائشی ہے‘ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مدفون کردیاگیااور شہر کی تاجر برادری عزیز رشتہ داروں ‘ دوست احباب نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور متوفی کے ورثہ سے تعزیت کا سلسلہ ان کی رہائش گاہ پر جاری ہے‘ ڈی ایس پی شہداد پور اور ایس ایچ او شہداد پور نے ہمارے نمائندہ حاجی عید وخان جیلانی کو بتایا کہ ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کے حکم پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور متوفی کے ورثہ کے ساتھ انصاف ہوگا‘ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(205 بار دیکھا گیا)

تبصرے