Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی اخبار نے ماہرہ خان کی منگنی کرادی

ویب ڈیسک جمعه 03 مئی 2019
بھارتی اخبار نے ماہرہ خان کی منگنی کرادی

کراچی …. اداکارہ ماہرہ خان یوں تو ہمیشہ اپنے اسٹائل و اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار انٹرنیٹ پر ان کی منگنی کی جھوٹی خبریں وائرل ہوگئیں۔

تاہم ماہرہ خان کے قریبی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں اس وقت میڈیا اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں جب بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔

رپورٹ میں کسی کا حوالہ دیے بغیر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازے سے بتایا گیا کہ اداکارہ نے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی میڈیا نے ماہرہ کو ڈزنی پرنسیس قرار دے دیا

ساتھ ہی سلیم کریم کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ ’سم پیسا‘ نامی نئی ٹرانزیکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔بھارتی اخبار نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ آفیشلی طور پر ماہرہ خان یا سلیم کریم کی جانب سے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

(834 بار دیکھا گیا)

تبصرے