Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیلی نار اور جیز کے لائسنس 25مئی کو ختم ہوجائینگے

قومی نیوز جمعرات 02 مئی 2019
ٹیلی نار اور جیز کے لائسنس 25مئی کو ختم ہوجائینگے

اسلام آ باد…دو بڑی موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی معیاد 25مئی کو ختم ہوجائے گی۔اس حوالے سے حکومت اب تک پالیسی بنانے میں ناکام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس صورت حال سے موبائل آ پریٹرز سخت پریشان ہیں۔

دو بڑے موبائل آ پریٹرز کے لائسنس کی معیاد25مئی کو ختم ہوجائیں گے اور اب تک حکومت نے موبائل آ پریٹرز کے لیے تجدید پالیسی ہدایت نامے کی منظوری نہیں دی ہے۔

مختلف محکموں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے یہ مسئلہ تاخیر کا شکار ہے ، جو کہ حکومت کے لیے لاکھوں ڈالرز کے داخلی بہائو کا ذریعہ ہے۔تین موبائل کمپنیو ں ٹیلی نار، وارد(جو کہ اب موبی لنک، جیز میں ضم ہوچکی ہے)اور زونگ کے لائسنسوں کی ابتدائی 15سال کی معیاد 2019میں ختم ہوجائے گی۔

ٹیلی نار اور جیز کے لائسنس کی معیاد رواں ماہ 25مئی کو پوری ہوجائے گی ، جب کہ زونگ کا لائسنس رواں سال اکتوبر میں ختم ہوگا۔تاہم، اب تک اس حوالے سے کسی پالیسی فریم ورک کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ کے90ارب روپے کہاں گئے؟ وسیم اختر

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی لائسنس کی تجدید کے حوالے سے پالیسی فریم ورک بنانے کی ذمہ دار ہے، جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)اس پالیسی پر عمل درآ مد کی ذمہ دار ہے۔

ملک میں سیاسی تبدیلی اور اہم عہدوں کے خالی ہونے کے باعث انفارمیشن میمورنڈم کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی کیوں کہ اس کے لیے کنسلٹنٹ کی ضرورت تھی۔تاہم ، یہ عمل وقت پر مکمل نہیں ہوسکتا۔

حکومت نے اس ضمن میں وزارتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو لائسنس کی تجدید کے لیے وقت کی کمی کی وجہ سے قیمت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔ اسی سے متعلق ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ پی ٹی اے نے جتنے لائسنس جاری کیے ہیں وہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں کے مطابق ہیں۔

ان لائسنسوں کے تحت فریکوئنسی سپیکٹرم کے موثر استعمال کے لئے غیر جانبدار ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔تاہم ، حکومت کے دیگر محکموں کی مداخلت ، جس میں حکومتی پالیسی اور پی ٹی اے پر اعتراضا ت کیے گئے ہیں ، اس سے ٹیلی کام صنعت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(1500 بار دیکھا گیا)

تبصرے