Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 19 جنوری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پیٹرول مہنگا کرنے پر وزراء بٹ گئے

قومی نیوز بدھ 01 مئی 2019
پیٹرول مہنگا کرنے پر وزراء بٹ گئے

اسلام آباد… پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کے رائے تقسیم ہوگئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔

وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول 14.37 روپے مہنگا کرنے کی سفارش

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

(420 بار دیکھا گیا)

تبصرے