Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پیٹرول 14.37 روپے مہنگا کرنے کی سفارش

قومی نیوز منگل 30 اپریل 2019
پیٹرول 14.37 روپے مہنگا کرنے کی سفارش

اسلام آباد(قومی اخبار نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 1نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنیکی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کوارسال کردی ہے، ڈیزل 4.89،مٹی کا تیل 7.46 اور لائٹ ڈیزل 6.40 روپے ا ضافہ کرنیکی سفارش،سمری پٹرولیم ڈویڑن کوارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مبارک مہینے میں ’’پیٹرول بم ‘‘8روپے لیٹر مہنگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل ا?ئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

(1650 بار دیکھا گیا)

تبصرے