Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 17 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، آج مذاکرات شروع ہونگے

قومی نیوز پیر 29 اپریل 2019
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، آج مذاکرات شروع ہونگے

اسلام آباد۔۔۔۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آ ج سے پاکستان کے ساتھ 7 سے 8 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے مذاکرات شروع کرے گا۔

یہ مذاکرات بائیسویں پروگرام کے لیے ہوں گے، اس سے پہلے پاکستان نے 21 پروگراموں کے ذریعے 14 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں پر مشتمل پروگرام لیے۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکن دھماکوں میں بھارت ملوث نکلا

آئی ایم ایف کے رکن ممالک مختصر مدتی اور درمیانی مدت کے لیے قرض لیتے ہیں، یہ قرض 12 سے 18ماہ میں دیا جاتا ہے ، جو بگڑتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے لیا جاتا ہے۔

اب موجودہ حکومت ایک مرتبہ پھر آ ئی ایم ایف سے 7 سے 8ارب ڈالر کا قرض 3 سال کی مدت کے لیے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آ ئی ایم ایف سے قرض لینے پر بہت سی شرائط لاگو ہوتی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار آ ئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی جانے والی شرائط کچھ زیادہ ہی سخت ہوں گی۔

معاشی ماہرین کا اس بات پر اتفا ق ہے کہ آ ئی ایم ایف کے قرض سے شاید ہی کسی ملک کی معیشت میں بہتری آ ئی ہو۔

(1562 بار دیکھا گیا)

تبصرے