Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 11 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مبارک مہینے میں ’’پیٹرول بم ‘‘8روپے لیٹر مہنگا

قومی نیوز جمعه 26 اپریل 2019
مبارک مہینے میں ’’پیٹرول بم ‘‘8روپے لیٹر مہنگا

اسلام آباد…ماہ رمضان میں عوام پر مہنگائی بم گرنے کا امکان ہے۔مہنگائی کے چکی میں عوام پہلے ہی پس رہی ہے، اب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اسی پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چھ روپے پچاس پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ساڑھے سات روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کنڑول کرو،وزیراعظم کانئی معاشی ٹیم کو ٹاسک

اوگرا ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی سمری 29 اپریل کو بھیجی جائے گی۔ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

(1864 بار دیکھا گیا)

تبصرے