Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بجلی پیداکرنیوالی کمپنیوں کا منافع 40فیصد پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک جمعه 26 اپریل 2019
بجلی پیداکرنیوالی کمپنیوں کا منافع 40فیصد پر پہنچ گیا

اسلام آباد … نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کئی ارب روپے اضافی سے نوازنے کی تیاری کرلی۔ نیپرا ٹیرف کی آڑ میں آئی پی پیز کو نوازنے جارہا ہے۔

ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈالر اور روپے کی قدر کے مبادلے کو جواز بناتے ہوئے بجلی کے ٹیرف پر نظرثانی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی نادہندگان کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے ٹیرف میں ڈالر کے نرخ کا مسئلہ اُٹھایا ہے۔ کمیٹی نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کا منافع ایک دم 40 فیصد ہوگیا ہے‘ جبکہ ان کو سرمایہ کاری پر صرف 17 فیصد منافع کی ضمانت دی گئی ہے۔

(1480 بار دیکھا گیا)

تبصرے