Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گھی ‘ چینی‘دودھ‘ دالوں سمیت 25 اشیاء مہنگی

قومی نیوز پیر 22 اپریل 2019
گھی ‘ چینی‘دودھ‘ دالوں سمیت 25 اشیاء مہنگی

کراچی… ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق18اپریل2019کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں12.42فیصد اضافہ ہوگیا۔

ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیا کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے25اشیاکی قیمتوں میں اضافہ6اشیاکی قیمتوں میں کمی جبکہ 22اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے‘ حفیظ شیخ

اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیاز،چکن (زندہ )، لہسن، بیف پلیٹ،انڈہ (فارمی )، دال ماش ،گڑ،کوکنگ آئل،سرخ مرچ (پسی ہوئی) ، ویجیٹیبل گھی،کیلا،چاول باسمتی (ٹوٹا)،مٹن،دال مونگ ،چینی،گھی(کھلا) ،دال مسور، دال چنا،ڈبل روٹی،چاول اری (6)،خشک دودھ، چائے کاکپ،بیف اوردودھ(تازہ)کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،خوردنی تیل، آلو ، آٹا،گندم کی قیمتوں میں کمی

جبکہ دال پلیٹ،دہی، ایل پی جی (سلنڈر)، آگ جلانے والی لکڑی ،موٹا لٹھا، مٹی کا تیل ،نمک،چائے ،سگریٹ،لان(کپڑا)،جارجٹ،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ،پیٹرول، ھائی ا سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

(1508 بار دیکھا گیا)

تبصرے