Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مندی کے بادل چھٹ گئے‘ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ویب ڈیسک هفته 20 اپریل 2019
مندی کے بادل چھٹ گئے‘ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی … وفاقی سطح پر اقتصادی ٹیم کی تبدیلی‘ کابینہ میں ردو بدل اور کمرشل بینکوں میں وفاق و صوبائی حکومتوں کے رکھے گئے فنڈز کی مرکزی بینک میں منتقلی کی اطلاعات پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو مندی کے بادل چھٹ گئے اور تیزی کی بڑی رونمائی ہوئی جس سے انڈیکس کی 37200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : آم کی کیریاں ایک روپے فی کلو فروخت ہونے لگیں

تیزی کے سبب 72.15 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 84 ارب 60 کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار 117 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

طویل دورانیے سے منفی زون میں رہنے والے انڈیکس میں جمعہ کو ایک موقع پر 916 پوائنٹس کا ضافہ بھی ہوا۔

(1404 بار دیکھا گیا)

تبصرے