Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شیخ رشید غائب سیاسی حلقوں میں تجسس

قومی نیوز هفته 20 اپریل 2019
شیخ رشید غائب سیاسی حلقوں میں تجسس

اسلام آباد…سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے استعفے اور پھر وفاقی کابینہ میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں اور اعلیٰ سطحی حکومتی دیگر مناصب میں بھی مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے

جس سے حکومتی حلقوں اور سیاسی سطح پر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے لیکن اس صورتحال میں راولپنڈی کی ایک اہم سیاسی شخصیت اور وفاقی کابینہ کے رکن شیخ رشید کا منظر سے اوجھل ہونا اور خاموشی نے سیاسی حلقوں میں تجسس پیدا کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استعفیٰ منظور‘ حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر

کیونکہ ایسی صورتحال میں جب وفاقی کابینہ میں اتنے وسیع پیمانے پر ردوبدل ہوئے تقریباً 48 گھنٹے ہونے کو ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی وزراء اور ترجمان بھی اس صورتحال پر تبصرے اور تجزئیے کرنے میں مصروف ہیں

ایسے میں شیخ رشید جو ہر اہم اورمشکل موقع پر اپنا موقف اور حکومت کا دفاع کرنے کے لئے ٹی وی اسکرین پر موجود ہوتے ہیں‘ اُن کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں‘ کیا کررہے ہیں اور اُن کی خاموشی کی وجہ کیا ہے‘ یہ چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں کہ ’’پنڈی بوائے‘‘کی خاموشی کا تعلق اسی صورتحال سے تو نہیں ہے۔

(282 بار دیکھا گیا)

تبصرے