Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وزارت چھوڑ کر پرسکون ہوں‘ اسد عمر

قومی نیوز هفته 20 اپریل 2019
وزارت چھوڑ کر پرسکون ہوں‘ اسد عمر

کراچی …..سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے تعلق نہیں توڑ رہا، بطور قومی اسمبلی کا رکن اسلام آباد آنا جانا لگا رہے گا تاہم وزارت چھوڑنے پر پرسکون ہوں۔

سابق وزیر خزانہ اسد عمر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے، کراچی روانگی سے قبل اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے کارکنوں سے ملاقات کی۔

کارکنان سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جتنا ضروری ہوا میں اسلام آباد آؤںگا، باقی وقت کراچی میں رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں :اسد عمر کی کارکردگی چھوڑیں‘ ٹائمنگ غلط ہے

کراچی میں ایئرپورٹ پر کارکنوں کی جانب سے اسد عمر کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے دو دن قبل وزیراعظم عمران خان کی کابینہ چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی کہا تھا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔

(334 بار دیکھا گیا)

تبصرے