Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسد عمر کی کارکردگی چھوڑیں‘ ٹائمنگ غلط ہے

قومی نیوز جمعه 19 اپریل 2019
اسد عمر کی کارکردگی چھوڑیں‘ ٹائمنگ غلط ہے

کراچی۔۔۔۔ تاجر و صنعتکار برادری نے اسد عمر کے استعفے پر تبصرے میں کہا ہے کہ کارکردگی پر تو کئی سوال بنتے ہیں‘ لیکن وزارت چھوڑنے کے فیصلے کا وقت نہایت غلط ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی دارو خان نے کہا ہے کہ معیشت صرف اس وقت کنٹرول کی جاسکتی ہے جب آپ کو زمینی حقائق کا علم ہو جبکہ بحیثیت وفاقی وزیر معیشت کو قابو نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سندھ ڈنڈی ماررہی ہے‘ وسیم اختر

انہوں نے پالیسیاں بناتے وقت صنعت و تجارت کے شعبے کے نمائندہ افراد کو اعتماد میں نہیں لیا‘ ہم سے پوچھا ضرور جاتا رہا لیکن یا تو فیصلہ سازی کے مرحلے پر تجاویز بلاک کی جاتی ہیں یا پھر افسر شاہی آڑے آگئی۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے دانش خان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ایسے وقت سامنے آیا جب آئی ایم ایف اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات نہایت اہم مرحلے میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک لاکھ روپے مالیت کا انعامی بانڈ آنیوالا ہے

چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری سلیم پاریکھ کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی تسلی بخش نہ تھی‘ انہیں اکثریت نے مسترد کیا جس میں تاجر و صنعتکار شامل ہیں

بڑھتے افراط زر کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم اسد عمر کو اگر جانا تھا تو اُن کو نئے بجٹ کے اعان تک تو انتظار کرنا چاہئے تھا۔

(1371 بار دیکھا گیا)

تبصرے