Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چوہدری اسلم کی زندگی پر فلم کی تیاری

ویب ڈیسک منگل 16 اپریل 2019
چوہدری اسلم کی زندگی پر فلم کی تیاری

کراچی…پانچ سال قبل 9 جنوری 2014ءکو کراچی کے لیاری ایکسپریس وے پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے سندھ پولیس کے ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی فلم ’چوہدری دی مرٹائر‘ کی ہدایات عظیم سجاد نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے۔فلم میں چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلم ادا کرتے دکھائی دیں گے اور پہلے پوسٹر میں ان کی ہی جھلک جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا،پریانکاچوپڑا

جاری کی گئی پہلی جھلک میں چوہدری اسلم کا کردار دکھایا گیا ہے اور تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار سندھ پولیس کے بہادر افسر کا کردار ادا کرنے میں کامیاب گئے ہیں۔’چوہدری دی مرٹائر‘ کی دیگر کاسٹ میں شمعون عباسی، ارباز خان، عدنان شاہ ٹیپو، زارا عابد اور اصفر مانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف چوہدری اسلم بلکہ سندھ پولیس کے دیگر پولیس افسران کے کرداروں کو بھی دکھایا جائے گا، تاہم فلم کا مرکزی خیال چوہدری اسلم ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلم شیر دل نے بازی مار لی

فلم میں سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) کے افسر طارق اسلام کو دکھانے سمیت ضلع ملیر کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا کردار بھی دکھایا جائے گا۔

فلم میں راؤ انوار کا کردار ارباز خان نے ادا کیا ہے جب کہ طارق اسلام کے روپ میں شمعون عباسی نظرآئیں گے۔فلم کو رواں برس کے آخر تک یا پھر آئندہ برس ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

(1048 بار دیکھا گیا)

تبصرے