Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکس شرح کیساتھ رشوت میں بھی اضافہ ہوگیا‘ آئی ایم ایف

ویب ڈیسک منگل 09 اپریل 2019
ٹیکس شرح کیساتھ رشوت میں بھی اضافہ ہوگیا‘ آئی ایم ایف

واشنگٹن … عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولیوں کے ساتھ ساتھ رشوت کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا۔ حکومتوں میں کرپشن کے سدباب کے موضوع پر 180 ممالک کے بارے میں کی گئی اسٹڈی میں عالمی ادارے نے لکھا ہے کہ جو ممالک جتنے زیادہ بدعنوان ہیں‘ وہاں ٹیکس کی شرح اتنی ہی کم ہے

کیونکہ جن حکومتوں کے بارے میں کرپشن میں ملوث ہونے کا تاثر قوی ہوتا ہے وہاں کی عوام اپنی حکومت پر کم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس چوری اور ٹیکس گریزی کی زیادہ کوشش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تجارتی مراکز میں رینجرز سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق بہتر کارکردگی پر ٹیکس حکام کو اچھی تنخواہ کے لالچ کے باعث ٹیکس وصولیوں کی شرح کم از کم 50 فیصدبہتر ہوئی مگر اسی طرح رشوت کے تقاضوں کی شرح بھی 30 فیصد تجاوز کرگئی۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ اچھی تنخواہ کے ساتھ نگرانی اور پابندی کو متعارف کراکر اس مسئلے میں اضافے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ایسے ہی اصلاحات کا امریکی ریاست جارجیا میں کافی بہتر تجربہ سامنے آیا جہاں ٹیکس وصولیاں دوگنا اور کرپشن میں غیرمعمولی کمی ہوئی۔

(193 بار دیکھا گیا)

تبصرے