Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تجارتی مراکز میں رینجرز سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک منگل 09 اپریل 2019
تجارتی مراکز میں رینجرز سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ

کراچی( بزنس رپورٹر) شہر کے تمام تجارتی مراکز میں رینجرز کی سیکورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ ،ر ینجرز افسران اور تاجر رہنمائوں کے درمیان اجلاس میں ماہ رمضان میں سیکورٹی کے پول پروف انتظامات لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ، تاجر برادری بلا خوف وخطرے کے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں‘ رینجرز افسران کی تاجروں کو یقین دہانی۔

گزشتہ روز شہر کے تجارتی مراکز میں امن ومان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور تجارتی مراکز میں سیکورٹی اقدامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے تاجر رہنمائوں اور عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل وقار احمد خان کے ہمراہ کو ا اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : 22 کار شوروم سیل،آج کار وبار احتجاجاً بند

اس موقع آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی ، آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ ، صدر حماد پونا والا ،عبدالقادر نورانی بھولو ، منصور کادوانی ،کراچی سندھ تاجر اتحاد کے عبدللہ شاری ، جامع الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ ارشاد ، خالد نور، موٹر سائیکل مارکیٹ کے محمد احسان اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ امن ومان کے حوالے سے پاکستان رینجرز کے کردار کی تعریف کی اور اسٹریٹ کرائم کو روکنے اور شہر میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی محنت اور جذبے سے تاجروں کی جان ومال کا تحفظ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے انگوٹھا لگانا ہوگا

اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ رمضان مبارک کی آمد ہے اور شہر کے دیگر حصوںکی نسبت لیاری اور اولڈ سٹی ایریا زیادہ حساس علاقے ہیں جہاں سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر رینجرز افسران نے کہا کہ شہر کے تمام تجارتی مراکز میں رینجرز کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے

جبکہ تمام حساس علاقوں میں خصوصی گشت بڑھایا جائے گا‘ اس کے علاوہ رینجر کی جانب سے ماہ رمضان المبار ک میں تمام تجارتی مراکز میں سیکورٹی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں رینجرز موجود رہے گی اور پولیس کے ساتھ رینجرز کو اضافی نفری فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگور صورتحال سے بچا جاسکے

(187 بار دیکھا گیا)

تبصرے