Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مارچ شروع کیا تو سب ساتھ ہونگے،آصف زرداری

قومی نیوز اتوار 07 اپریل 2019
مارچ شروع کیا تو سب ساتھ ہونگے،آصف زرداری

نواب شاہ(رپورٹ۔ارشدعلی شیخ)سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ زرداری ہاؤس میں ضلع شہید بے نظیر آباد کے رکن اسمبلی ممبران پارٹی رہنماؤں کارکنوں اور معززین کو دیئے گے عشائیہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ایک سازش کے تحت مجھے عوام سے دور رکھنا چاہتی ہے مگر میں ڈرنے والا نہیں ہو ماضی میں مجھے اور شہید بی بی کو جیل میں رکھا گیا تھا

انہوں نے کہا ملک میں سب بڑے چور عمران خان اور تحریک انصاف والے ہیں جنہوں نے چندے اور خیراتی پیسوں میں بھی چوری کی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا 18ویں ترمیم 8 مہینے کے بجٹ کے بعد سب پارلیمنٹیرین نے اس کو منظور کیا اس لئے 18 ویں ترمیم ختم نہیں کرنے دیں گے

یہ بھی پڑھیں : خان صاحب نئے انکل الطاف ہیں،بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ عمران کی حکومت میں ڈالر 155 پر پہنچ گیا جس کے باعث ملک پر 55 فیصد قرض بڑھ گیا انہوں نے کہا اگر میں نے مارچ شروع کیا تو سب پارٹیاں میرے ساتھ ہوں گی اور اس وقت مولانا فضل الرحمن،اسفند یار ولی،بلوچستان کے بلوچ سمیت کے پی کے اور فاٹا کے ممبرمیرے ساتھ ہیں

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے کیسوں میں ججوں کو بہت دباؤ ہے مگر میں کیسوں کو منہ دینا جانتا ہو میرے خلاف جھوٹے کیس بناؤ گے ان کیسوں کو قانونی جنگ سے لڑتے ہوئے باعزت بری ہونگا ان کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت چلانی نہیں آتی وہ چندہ لینااور کرکٹ کھیل سکتے ہیں

آصف زرداری نے کہا کارکن پریشان نہ ہوں میں مقابلہ کرونگا انہوں نے کہا میرے انتخابی حلقے سے آئندہ الیکشن میں میری چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری امیدوار ہوگی اور کامیابی کے بعد یہاں کی عوام کی خدمت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لوگ بلاول کے بارے میں پوچھتے ہیں،شیخ رشید

علاوہ ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے ادوارِ حکومت پر تنقید کی،ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پر 5 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس حوالے سے ثبوت بھی موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اتنی دھمکی دیں جتنا برداشت کرسکیں۔اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق صدر دھمکی دے کر متحدہ عرب امارات میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں، لیکن پھر معذرت اور بیک ڈور معاملات طے کرکے اور یقین دہانی کرواکر واپس پاکستان آتے ہیں۔

(228 بار دیکھا گیا)

تبصرے