Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر مارکیٹ سے غائب‘ 148 میں بھی دستیاب نہیں

قومی نیوز جمعه 05 اپریل 2019
ڈالر مارکیٹ سے غائب‘ 148 میں بھی دستیاب نہیں

کراچی (قومی اخبار نیوز) اوپن کرنسی مارکیٹ میں 148 روپے میں بھی ڈالر دستیاب نہیں‘ ایک بار پھر محدود پیمانے پر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں تیزی آگئی۔

تاجروں کا پاکستانی کرنسی پر اعتماد ختم‘ ہول سیلرز اور برآمد کنندگان نے پاکستانی کرنسی کے بجائے ڈالر میں لین دین شروع کردیا‘ امپورٹرز نے ہول سیلرز کو تمام کاروباری لین دین ادھار کے بجائے کیش میں کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں : مجھ پرہاتھ ڈالناآ سان نہیں، فضل الرحمن

روپے کی مسلسل بے قدری‘ امریکی ڈالر کے نرخوں میں مسلسل اضافے اور ماہر معاشیات کی جانب سے ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں 150 روپے سے زائد ہونے کی اطلاعات کے بعد مارکیٹوں میں افراتفری کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور تاجروں کا پاکستانی کرنسی پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے

اس حوالے سے گزشتہ دنوں جب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 143 روپے سے زائد ہونے کی اطلاعات کے بعد کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہول سیلرز اور امپورٹرز کی جانب سے پاکستانی کرنسی کی بجائے امریکی کرنسی ڈالر میں لین دین شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ایف16 گرانے کا بھارتی بھانڈہ پھوٹ گیا

اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امپورٹرز نے ہول سیلر کو ادھار میں مال دینا بند کردیا ہے اور انہیں کہا جارہا ہے کہ یا تو جس دن مال پاکستان میں آئے گا اس دن ڈالر کے جو ریٹ ہوں گے اسی کے حساب سے پیمنٹ کی جائے گی یا پھر کیش پیمنٹ کی جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے لئے 143 روپے ہونے کے باوجود لوگوں کو 148 روپے میں ڈالر دستیاب نہیں ہورہا ہے اور ایک بار پھر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں تیزی دکھائی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب کا حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

پاکستانی کرنسی پر لوگوں کے اعتماد ختم ہونے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے انٹر بینک میں ڈالر کے نرخوں میں کوئی استحکام نہیں ہے‘ انٹر بینک میں مارچ سے شروع ہونے والی تیزی کی وجہ سے ڈالر کے نرخوں میں 3 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

(430 بار دیکھا گیا)

تبصرے