Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 19  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سونا ریکارڈ مہنگا‘ خریدار غائب‘ گولڈ انڈسٹری کو دھچکا

ویب ڈیسک جمعرات 04 اپریل 2019
سونا ریکارڈ مہنگا‘ خریدار غائب‘ گولڈ انڈسٹری کو دھچکا

کراچی… پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر آگئی‘ 72 ہزار فی تولہ ہونے کے بعد مارکیٹ سے خریدار غائب ہوگئے

سونے کی فروخت میں 70 فیصد کمی دیکھی گئی‘ مارکیٹو ںمیں سناٹے کا راج قائم ہوگیا‘ شہر کی گولڈ مارکیٹ میں ہوکا عالم ہے‘ سونے کی صنعت کو زبردسست دھچکا لگا ہے‘ صورتحال خطرناک ہوگی

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، حکومت پر شدید تنقید

دکاندار بھی پریشانی کے عالم میں ہیں‘ جو آرڈر 60 اور 62 ہزار کے بھائو میں لے گئے تھے‘ اب دکاندارو ں کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے‘ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کا موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ انٹر نیشنل مارکیٹ اپنی جگہ پر رکھی ہوئی ہے‘ لیکن ڈالر کی مزید بلندی کی افواہوں کی گردش کے باعث سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 980 روپے کے اضافے کے بعد سونا 72.100 روپے فی تولے پر ہے‘ 10 گرام سونے کی قیمت میں 841 روپے اضافے کے بعد 61.814 روپے ہے‘ انٹر نیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر اضافے کے بعد 1293 ڈالر فی اونس کی سطح پر ہے

یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک 2025ء تک ڈیجیٹل کرنسی جاری کرے گی

جبکہ لوکل مارکیٹ میں چاندی 890 فی تولہ ہے‘ محمد ارشد کا کہنا ہے کہ اس وقت گولڈ مارکیٹ میں صورتحال متاثر کن ہے‘ غریب طبقے کی پہنچ سے تو سونا بہت دور پہلے میں ہوچکا تھا‘ اب مڈل کلاس کے لوگ بھی سونے کی خریداری سے دور ہوگئے ہیں

آنے والے وقتوں میں کاروباری صورتحال خراب ہوگی اور بے روز گاری میں اضافہ ہوگا‘ کیونکہ کئی کار خانے بند ہونے کے دور میں مزید قیمتیں بڑھ گئی تو اس کے منفی اثرات لازمی گولڈ سیکٹر پر پڑیںگے اور مشکلات پیدا ہوں گی۔

(213 بار دیکھا گیا)

تبصرے