Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، حکومت پر شدید تنقید

صابر علی جمعرات 04 اپریل 2019
ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ، حکومت پر شدید تنقید

کراچی … وزیر خزانہ کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے پر مخالفین نے حکومتی اقدام پر شدید تنقید کرنا شروع کردی۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے پر سب سے زیادہ تنقید پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے قبل پی ٹی آئی قائدین کے ان بیانات پر کی جارہی ہے جس میں نواز شریف دور میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر اسے کالا دھند سفید کرنے کہا گیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم کامقصدٹیکس چوروں‘ ڈاکوئوں کو ایمنسٹی دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کی تبدیلی کا مشن پھرشروع

نواز شریف دور میں ٹیکس ایمنسٹی پر سب سے زیادہ تنقید کرنے والی پی ٹی آئی کو مخالفین کی جانب سے کہاجارہا ہے کہ نواز شریف دور میں لائی گئی اس اسکیم سے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی فائدہ اُٹھایا اور اب دوبارہ یہ اسکیم لانے کا مقصد کن ٹیکس چوروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔

(182 بار دیکھا گیا)

تبصرے