Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عید کی خوشی

قومی نیوز بدھ 03 اپریل 2019
عید کی خوشی

احمد آج بہت اداس تھا کیونکہ اس کے سب سے پیارے دوست وقاص نے عید کے لیے نئے کپڑے نہیں بنوائے تھے احمد وقاص کو ایسے نہیں دیکھنا چاہتا تھااس نے سوچا کہ وہ گھر جا کر ابو سے بات کرے گا گھر جا کر وہ اپنے ابو کا انتظار کرنے لگا۔ ابو کے آنے پر وہ بھاگ کر ان کے پاس گیا سلام کر کے ان کے فریش ہونے کا انتظار کرنے لگاابو جی کب سے آپ کا انتظار کر رہا تھاابو کے بیٹھتے ہی احمد بولا ارے بیٹا سب خیریت تو ہے جی ابو سب خیریت ہی ہے آپ نے مجھے وہ حدیث سنائی تھی نہ جس کا مطلب یہ تھا کہ مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں اگر اس کے سر میں درد ہوتا ہے تو پورے جسم میں درد ہوتا ہے اگر اس کی آنکھ میں درد ہوتا ہے تو اس کے پورے جسم میں درد ہوتا ہے احمد جلدی جلدی بولا جی بیٹا سنائی تھی پر اب کیا ہوا؟

احمد کے ابو نے پوچھاابو جی میرا دوست ہے نہ وقاص، آپ کو پتا ہے نہ وہ بہت غریب ہے آج سب لوگ نئے کپڑوں کی باتیں کر رہے تھے اور وہ کونے میں اداس بیٹھا تھا اور اس کو اداس دیکھ کہ میں بھی اداس ہو گیا احمد نے رونی صورت بنا کر کہااچھا جی اس وجہ سے میرا مومن بچہ اداس ہے ابو جی نے کہاجی ابو عید تو خوشی کا نام ہے نا جب سب خوش ہوں گے تب مزہ آئے گامیں نئے کپڑے پہن کر جاؤں گا اور وقاص اداس ہوگا تو کتنا برا لگے احمد کی معصومانہ باتیں سن کر ابو کو احمد پر بہت پیار آیا انہوں نے کہا اچھا جی تو اب ہمیں وقاص کو خوش کرنا ہے چلو ٹھیک ہے ہم رات کے کھانے کے بعد وقاص کے لیے عید کے کپڑے لے کر آئیں گے اب خوش؟

یہ بھی پڑھیں : یادگار سفر

ابو جی نے پیار سے احمد کو کہا سچ احمد کے مارے خوشی کے اچھل پڑارات کو احمد اپنے ابو کے ساتھ مارکیٹ سے وقاص کے لیے کپڑے خرید کر لے آیا صبح ہوتے ہی احمد نے امی کے ساتھ وقاص کے گھر کا رخ کیا جیسے ہی احمد وقاص کے گھر پہنچا وقاص اپنی ماما سے کہہ رہا تھا کہ مجھے کپڑے نہیں ملیں گے تو میں گھر سے باہر نہیں نکلوں گا وقاص کی ماما نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بولیںبیٹا وہ وہ ہماری ضرورت کو پورا کرے گااحمد نے یہ سب باتیں دروازے کے پاس ہی سن لی تھی احمد نے دروازہ کھٹکھٹایا تو وقاص نے دروازہ کھولا جیسے ہی وقاص نے کپڑے دیکھے خوش سی احمد کو گلے لگالیا وقاص کی امی اپنی آنکھوں میں آنسو چھپا نہ پائی، ان کی دعا قبول ہوگئی تھی ادھر احمد کو ایسے لگا جیسے اس بار اس کی عید حقیقی عید ہے ابو نہ کہا تھا عید کا مطلب ہوتاہے خوشی اور آج احمد بہت خوش تھا

(741 بار دیکھا گیا)

تبصرے