Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 10 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈالر مزید مہنگا ہوگا،روپے کی قدرگرے گی‘ تجزیہ کار

قومی نیوز منگل 02 اپریل 2019
ڈالر مزید مہنگا ہوگا،روپے کی قدرگرے گی‘ تجزیہ کار

کراچی … بلحاظ امریکی ڈالر روپے کی قدر مزید گرنے کا خطرہ‘ کرنسی ڈیلرز اور تجزیہ کاروں نے طلب میں اضافے کو مزید تنزلی کی وجہ قرار دے دیا۔

صدر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کے مطابق حکومت آئی ایم ایف شرائط کے بعد سے ڈالر کی قدرمیں آزادانہ تفیر پر مداخلت نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن‘ دونوں مارکیٹس میں ڈالر کی مقابلے میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کا مولانا طارق جمیل کیلئے اعزاز

عمرہ سیزن کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں اضافے کا رجحان بھی تنزلی کی بڑی وجہ ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 143 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے اضافے سے 140 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنا، سخت مانیٹری پالیسی اور بیرونی سرمایا کاری میں کمی کا ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معیشت بہتر بنانے میں مہنگائی تو ہو گی، اسد عمرکی منطق

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک طرف تو ملک پر عائد قرضوں میں اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی اشیا ء جس میں دالیں، کھانے کا تیل، مصالحہ جات، پیٹرول، ڈیزل، گیس، الیکٹرونکس مصنوعات، گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا ہو جائے گا۔

(289 بار دیکھا گیا)

تبصرے