Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسٹیٹ بینک 2025ء تک ڈیجیٹل کرنسی جاری کرے گی

قومی نیوز منگل 02 اپریل 2019
اسٹیٹ بینک 2025ء تک ڈیجیٹل کرنسی جاری کرے گی

اسلام آباد … اسٹیٹ بینک نے 2025ء تک ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مرکزی بینک اور ایف آئی اے اس امر کو یقینی بنائے کہ سائبر سیکورٹی میں کوئی سقم رہنے نہ پائے تاکہ ڈجیٹلائزیشن کے ذریعے بینکنگ سسٹم کے وسیع فوائد عوام تک پہنچائے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا ہوگا،روپے کی قدرگرے گی‘ تجزیہ کار

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ڈجیٹلائزیشن کے عمل میں کوئی چھوٹا سا واقعہ بھی تمام صارفین کے اعتماد کو متزلزل کرتا ہے۔ وہ ریگولیشن آف الیکٹرانک منی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے تصور پر کام کررہا ہے اور 2025ء تک ایسی کرنسی کے اجراء کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مالیاتی لین دین کو مزید آسان اور شفاف بنایا جاسکے۔

(294 بار دیکھا گیا)

تبصرے