Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پولیس کی گولی سے جاں بحق نمرہ ڈاکٹر بن گئی

قومی نیوز هفته 30 مارچ 2019
پولیس کی گولی سے جاں بحق نمرہ ڈاکٹر بن گئی

کراچی…نارتھ کراچی انڈہ موڑ پر ڈاکوئوں سے مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ نمرہ کے امتحانات کا نتیجہ گزشتہ روز جاری ہوگیا۔

میڈیکل کے فائنل ایئر میں نمرہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ نمرہ کی ڈاکٹر بن کر غریبوں کا مفت علاج کرنے کی خواہش تھی۔نمرہ کی زندگی تو ختم ہوگئی لیکن دنیا سے رخصت ہونے کے بعد وہ ڈاکٹر بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ادھورا خواب

نمرہ کا نتیجہ آنے اورکامیابی کی اطلاع پر اس کی والدہ غم سے نڈھال تھی‘ وہ اپنی بیٹی کو یاد کرکے روتی رہیں‘ نمرہ شہید پولیس اہلکار کی بیٹی تھی اور پولیس کی گولی کا نشانہ بنی۔

(573 بار دیکھا گیا)

تبصرے