Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آ ئی ایم ایف کا دبائو ،ڈالر کی اونچی اڑان شروع

ویب ڈیسک هفته 30 مارچ 2019
آ ئی ایم ایف کا دبائو ،ڈالر کی اونچی اڑان شروع

کراچی … کرنسی مارکیٹ ،آ ئی ایم ایف دبائو ،پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا تسلسل ، جمعے کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 64پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے اضافے سے 70300روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کیوں مہنگا ہوا تحقیقات کرائی جائے‘ خورشید شاہ

فاریکس ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں54پیسے اور قیمت فروخت میں64پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید140.26روپے سے بڑھ کر140.80روپے اور قیمت فروخت140.83روپے سے بڑھ کر141.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں80پیسے اورقیمت فروخت میں1.30روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

یہ بھی پڑھیں : پٹرول مہنگا کرنیکی تجویز، وزیراعظم کا امتحان

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید140.50روپے سے بڑھ کر141.30روپے اورقیمت فروخت141.00روپے سے بڑھ کر142.30روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

(221 بار دیکھا گیا)

تبصرے