Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گھر کی آرائش

ویب ڈیسک بدھ 27 مارچ 2019
گھر کی آرائش

چارپائی ؎:فارسی زبان میں چارپائی کے معنی چار پائیوں والے بستر کے ہیںچارپائی منجی اور کھٹیا کے نام سے جانے جانا والا یہ روائتی بستر سادے سے لکڑی کے فریم اور سے لے کر خوبصورت نقش ونگار والے فریم اور رنگ بر نگے بید سے بنی ہوئی بھی مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہیںاس کے پائے پر مہارت سے ساتھ نقش ونگاری کر کے مختلف رنگوں سے مزین کیاجا تا تھا اور کھجورکے درخت کے پتوں یا سے بنی رسی کی مدد سے بینی جاتی تھی۔اب اس کے لوہے کے مختلف ڈیزائن والے فریمز دستیاب ہیں جنہیں پلاسٹک کی بنی رسیوں کی مدد سے بینا جاتا ہے۔چارپائی کا استعمال گرم علاقوں میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جس کی وجہ اس کی تیاری میں استعمال کی جانے والی اشیاء ہیں جو گرم شاموں میں راحت کا باعث بنتی ہیں۔آج کل بڑے بڑے دیسی کھانوں کے ریسٹورنٹس ،چائے خانوں اور ڈھابوں پر چارپائی کا ہونا لازم ماناجاتا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی چارپائی ڈیرہ غازی خان میں پائی جاتی ہے۔
چٹائی:سوکھی گھا س اور سے تیار کی جانے والی چٹائی عام طور پر زمین پہ بچھانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے چٹائی کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بیٹھنے میں انتہائی آرام دہ اور اس کی صفائی کرنا بہت آسان ہے۔گرمیوں کے موسم میں قدرتی اشیاء سے بنی چٹائیاں باعث راحت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب چٹائیوں کااستعمال کھڑکی اور دروازوں پر پردے کے طور پر بھی باکثرت کیاجاتا ہے۔جسے مختلف پودوں کے پتوں کی مدد سے تیار کیا جا تا ہے۔ ان پتوں کو ریگر انتہائی مہارت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔سادہ چٹائیاں عموما بڑی عید کے موقع پر قربانی کے وقت کام آتی ہے۔کئی کاریگر ان پتوں کی چٹائیوں کو خوبصورت رنگوں میں رنگ کر پیش کرتے ہیںتا ہم اب پلاسٹک سے تیارکردہ چٹائیاں بھی دستیاب ہیں۔چٹائیوں کا استعمال کئی صدیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے کہتے ہیں مشرقی وسطیٰ میں ان چٹائیوں پر خطاطی کی جاتی تھی اور انہیں دروازوں اور کھڑکیوں کی زینت بنایاجاتا تھا
پست قامت روایتی کرسیاں :روایتی فرنیچر سے شغف رکھنے والے باذوق افراد کی اولین پسند یہ پست قامت کرسیاں ہیںسے بنے فریم میں سو تلی سے بنی یہ کرسیاں ہماری روایتی میرا ث کا منہ بولتا ثبوت ہے انتہائی مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ ان کرسیوں پر نقش ونگاری کی جاتی ہے جن پرشوخ رنگوں کا استعمال کرکے انہیں اور بھی دلکش بنایاجاتا ہے۔ہمارے ڈیزائنرز نے اس ثقافتی ورثے کو ہمارے آپ کے گھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس کے زیادہ تر کاریگروں کا تعلق اندرون سندھ اور اندرون پنجاب سے ہوتا ہے جو اس کام میں خاص مہارت رکھتے ہیں ڈیزائنرز کا ماننا ہے انہیں کم سے کم تعداد میں رکھا جائے تا کہ کمرے میں موجود دیگر اشیاء مانند نہ پڑ نے پائیں اور آپ کا کمرہ متوازن انداز میں کی گئی آرائش کا منظر پیش کرے۔
رلیاں :اندرون سندھ کی محبت کش اور ہنر مند خواتین کی مہارت کا اعلیٰ شاہکار رلی ہے یہ رلی خوبصورت اور منفرد رنگوں کی سوتی کپڑے کی پٹیوں کو نفاست اور مہارت کے ساتھ سی کران پر آئینوں کے ٹکڑے ،موتی نگینے اور ستارے ٹانک کر تیار کئے جاتے ہیں۔یہ عام طور پرتین اقسام کی ہوتی ہے جن میں پیچ ورک ،ایمبر ائیڈری اور ایپلک کاکام شامل ہیں۔اس دلکش آرٹ ورک نے پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرونی ملک کے صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔

(229 بار دیکھا گیا)

تبصرے