Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 20  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مایا نے پی ایس ایل میچ میں رنگ جمایا

ویب ڈیسک اتوار 17 مارچ 2019
مایا نے پی ایس ایل میچ میں رنگ جمایا

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مایا علی پاکستان سپر لیگ کی اہم ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک بار پھر برانڈ ایمبیسڈر بن گئی گہیں، اداکارہ کوئٹہ کے مچز کے دوران میدان میں نظر آئیں گی ۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے شروع ہوچکا ہے ، ہر ٹیم کو پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار و اداکارائیں سپورٹ کررہے ہیں، ایسے میں مایا علی بھی میدان میںآچکی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نیاداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے مسلسل دوسری دفعہ ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر رکھا ہے جس کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کیا ہے۔ اداکارہ مایا علی نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر اپنی ٹیم کی ٹی شرٹ پہن کر تصویر بھی جاری کردی اداکارہ اپنے تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سمیت تمام میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپوٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اب آسان ہورہی ہے۔اداکارہ نے کہاکہ ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ایسی بے شمارمثالیں موجود ہیں، جن میں نہ توفلم کی پکچرائزیشن پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے اورنہ ہی اسٹارکاسٹ شامل کی گئی۔ بس فلم کی کہانی اورجدید ٹیکنالوجی سے ایک ایسی فلم بنائی گئی ، جس نے ریلیز ہوتے ہی سب کواپنا گرویدہ بنالیا۔مایا نے کہا کہ یہ بحث تو اب دم توڑچکی ہے کہ ایک اچھی اورسپرہٹ فلم بنانے کے لیے کثیرسرمایہ سب سے ضروری ہوتا ہے۔ یہی نہیں اگرہم دنیا بھرمیں بہترین فلمیں قراردی جانے والی فلموں کی فہرست کا جائزہ لیں توان میں اکثریت کی کہانی بہت مضبوط تھی۔ ان فلموں میں نہ سپراسٹارکاسٹ نہیں تھے لیکن اس کے باوجود فلموں کی کامیابی اس بات کا بہت بڑا ثبوت ہے کہ اچھی اورمعیاری فلم کے لیے جن چیزوں کوہمارے سامنے رکھا جاتا ہے، وہ اصل میں مسائل نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ میں نے ٹی وی پرکام کیا اورکررہی ہوں۔ جہاں تک بات سلوراسکرین پرکام کرنے کی ہے تومیں ضرورکروں گی لیکن اس کے لیے مجھے بھی کسی مضبوط کردار اوربہترین کہانی کی تلاش ہے۔ جونہی ایسی کوئی آفرمجھے ہوئی تواپنی صلاحیتوں کوبڑے پردے پرضرور دکھاوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ کمرشل فلموں کی بات ہوتووہ بھی شائقین کی تفریح کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ اس لیے میں کمرشل فلموں کو برانہیں کہتی لیکن اس کواگرتھوڑی سی توجہ کے ساتھ بنایا جائے توہماری کمرشل فلمیں بھی انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پاسکتی ہیں۔

(187 بار دیکھا گیا)

تبصرے