Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 20  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پشاور زلمی کے جیت کے امکان ہیں‘ ماہرہ خان

ویب ڈیسک اتوار 17 مارچ 2019
پشاور زلمی کے جیت کے امکان ہیں‘ ماہرہ خان

اسی طرح پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی نے اداکارہ مائرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے‘ میں اس سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں اور ہر سال پی ایس ایل کا انتظار کرتی ہوں۔ اس سے قبل بھی مائرہ خان کو سال 2018ء کے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ گل پانڑہ کو پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے اپنا علاقائی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر، 1982 ء میں پیدا ہوئی‘ ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور وی جے ہے۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذر ہیں۔ ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھے ہیں۔ یکم جنوری 2016ء میں ان کی پاکستانی فلم ’’ہو من جہاں‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں۔ ان میں سے تین پاکستانی بول، بن روئے اور ہو من جہاں جبکہ ان کی ایک بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ بھی شامل ہے۔ ماہرہ خان نے شوبز کیساتھ سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں تمام ہم وطن اداکاراوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ماہرہ خان پاکستان کی موجودہ دور کی صف اول کی اداکارہ ہیں اور وہ مقبولیت میں پاکستانی اداکاراں سے بہت آگے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی فن کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ اس بات کا اندازہ ان کے ٹویٹر اکائونٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز کی تعداد دیگر اداکارائوں سے زیادہ ہے۔ٹویٹر پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 1.77 ملین ہے جو کسی اور پاکستانی اداکارہ کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا پر بے تحاشا مقبولیت کی وجہ سے ہی ان کے ایک ٹویٹ کی گونج پاکستان سے نکل کرہندوستان میں بھی سنائی دیتی ہے اور ماہرہ خان کی رائے کو پاکستان اورہندوستان دونوں جگہ اہمیت دی جاتی ہے۔

(274 بار دیکھا گیا)

تبصرے