Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

برائیڈل شاور

ویب ڈیسک بدھ 06 مارچ 2019
برائیڈل شاور

آپ اور ہم نے گود بھرائی کی رسم کو بے بی شاور کے نام سے سن رکھی تھی۔کچھ خاندانوں میں گود بھرائی کی رسم مایوں اور مہندی کے ساتھ ادا کرلی جاتی ہے اور کچھ خاندان زچگی کے دوران اور بچے کی پیدائش کے دورانئے کو مکمل ہونے سے پہلے کسی بھی وقت ایک مختصر سی رسمی تقریب کے طور پر مناتے ہیںگود بھرائی کی رسم میں ہونے والی ماں کے لئے سات قسم کے پھل کے علاوہ مٹھائیوں کے تبادلے کی روایت دہرائی جاتی ہے اور دو لہا کے گھر والوں کے لئے دلہن والے یعنی متوقع ماں کا گھرانہ دعوت کا اہتمام کرتا ہے۔جس میں طرفین کے قریبی رشتے دار مد عو کئے جاتے ہیںماں کا صدقہ دیا جاتا ہے اور اب آئیے جدید رسم برائڈل شاور کی طرف۔
برائڈل شاور:روایت اور تاریخی حوالے کے مطابق شمالی امریکہ میں ہونے والی دلہن کو تحائف کے لئے منعقد کی جانے والی تقریب ہے۔
اس موقع پر دور دراز مقیم عزیزوں اور دوست واحباب کے خطوط پڑھ کر سنائے جاتے آج کل ویڈیو لنک اور اسکائپ کی مدد سے دور بیٹھے عزیز واقارب سے رابطہ کیا جاتا ہے دلہن کی سہیلیاں اور کزنز دلہن کے لئے تحائف لاتی ہیں۔اس موقع پر پر تکلف چائے کی دعوت پر لذت کا م ودہن کا سلسلہ شام گئے تک جاری رہتا ہے مختلف لوازمات جن میں ہائی ٹی کامینیوشامل ہوتا ہے مہمانوں کو پیش کئے جاتے ہیں
اس موقع پر دلہن کا پروفیشنل انداز سے میک اپ کرایا جاتا ہے چونکہ یہ تقریب مایوں سے قبل ادا کی جا تی ہے اس لئے بھی بھر پور انداز سے تیاری کے بعد دلہن مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے عام طور پر پاکستانی لڑکیاں میکسی کا انتخاب بطور لباس کرتی ہیں۔شرکا ء نوجوان بچیاں بھی مغربی لباس زیب تن کرتی ہیں کہیں رقص کرنے کی روایت بھی ملتی ہے اس غیر رسمی تقریب میں گھر کے مرد حضرات بھی مدعو نہیں ہوتے نہ ہی شرکت کرتے ہیں۔
امریکہ میں یہ تقریب اس لئے بھی منائی جاتی تھی کہ دور دراز کے لوگ اس موقع پر دلہن کو مل لیں اور تحائف دے دیں اور دوسرا مقصد یہ بھی تھا کہ دلہن کے قریبی دوست اس آخری پارٹی میں ہلا گلاکر لیں مل بیٹھ کر شادی کی رسومات اور انتظامات کو حتمی شکل دے دیں مگر پاکستان میں مہندی مایوں کی رسم کی طرح برائڈل شاور کو بھی ایک رسم مان لیا گیا ہے گوکہ ایک طبقہ فکر کے حامل گھرانے قطعی طور پر اس تقریب کے مخالف ہیں وہ اسے پیسے اور سماجی حیثیت کی نمود ونمائش اور وقت کا ضیاع قرار دیتے ہیں۔
اگر شادی کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کرنے کا مقصد محض پیسے کی نمائش نہ ہوبلکہ محبتوں کے فروغ کا تصورا جا گر ہورہا ہوتو برائڈل شاور میں بظاہر کوئی برائی بھی نظرنہیں آتی ہم نے مغربی ثقافت کی بہت سی چیزیں اور ادب آداب اپنی طرز حیات میں شمال کرلی ہیں تا ہم تحفظات کے ساتھ برائڈل شاور منانے میں بھی کوئی حرج نہیں

(266 بار دیکھا گیا)

تبصرے