Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 13 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماڈل عثمان کو دیکھ کر فیشن ڈیزائنر حیران

قومی نیوز هفته 02 مارچ 2019
ماڈل عثمان کو دیکھ کر فیشن ڈیزائنر حیران

معروف ماڈل محمد عثمان جنہوں نے چند سال قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ، پاکستان فیشن ویک میں جب پہلی بار فیشن ڈیزائنرز نے خوبصورت نقش و نگار لمبا قد کاٹھ محمد عثمان کو دیکھا تو ان کی خواہش تھی کہ ان کے تیار کردہ ملبوسات کے نئے برانڈ میں عثمان کو لیا جائے۔

اس کے بعد بھی کئی فیشن شوز میں عثمان نے معروف ماڈل کیساتھ کیٹ واک کی ، ان کا کہنا ہے کہ فلم ’’ آر‘‘ میں بھی کام کر چکے ہیں جس میں ان کو سیکنڈ رول ملا ، اس کے بعد مزید فلموں میں آفر تھی لیکن ساتھ ساتھ تعلیم کو جاری رکھنے کے باعث وہ فلم میں مکمل ٹائم نہیں دے سکے اس لئے فی الحال حال ٹی وی کمرشل اور فیشن شوز تک محدود ہیں، خوش شکل اور لمبے قد کاٹھ کے باعث عثمان دیکھنے والے کو فوراً بھا جاتے ہیں

عنقریب ایک بڑے برانڈ کے ایمبیسیڈر بن سکتے ہیں جس پر وہ خاصے خوش نظر آرہے ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی عثمان کو دیکھ کر فیوچر میں خاصی اونچائی پر جانے کا تجزیہ کیا۔

گریجویشن کرنے کے بعد بھی تعلیمی سفر جاری ہے ، عثمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا آنے سے نہ صرف سینئر فنکاروں کو موقع ملا بلکہ خاصے نئے فنکاربھی متعارف ہورہے ہیں۔ملک میں خاصی تبدیلی آئی ہے اور معاشی طور پر ملک خاصی بہتری کی طرف روا ںدواں ہے۔آنے والے لکس ایوارڈ میں پرفارم بھی کرینگے۔

(361 بار دیکھا گیا)

تبصرے