Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 20  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سجل علی نئے برانڈ کی ماڈلنگ کریں گی

ویب ڈیسک اتوار 24 فروری 2019
سجل علی نئے برانڈ کی ماڈلنگ کریں گی

آنے والے فیشن ویک میں سجل علی نئے برانڈ کی ماڈللنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گی پاکستان میں اپنے بیشتر ڈراموں سے کامیابی حاصل کرنے والی ٹی وی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ نہ صرف ٹی وی ڈرامے بلکہ فلمی دنیا میں بھی بڑا رول ادا کرتے نظر آئیں گے۔سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان میںفلم اورسینما کی بحالی کا عمل جاری ہے لیکن شائقین کوتفریح کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسی فلموں کی نمائش ضروری ہے جن کودیکھ کرلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ آئے۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسی طرح کا ٹرینڈ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ولن توولن اب توایکشن ہیروبھی فلموں میں مزاح سے بھرپور کردار نبھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم بینوں کویہ انداز خاصا پسند ہے اوراس کی وجہ سے فلموں کا بزنس بھی بڑھ رہا ہے۔ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، فنکارکواپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ امن، محبت اور انٹرٹین کرنا ہے۔ پرستار جلد ہی مجھے پردہ اسکرین پر دیکھیں گے۔ ان کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور فنکار پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ چند انتہا پسند عناصر ہی اس کے مخالف ہیں۔بھارت میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے ہے اور انہیں مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف زہر سرائی کی جارہی ہے۔ فلم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستانی فلموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرزنے بھی رابطہ کیا ہے۔ ان میں سے جو بھی پروجیکٹ اچھا لگا تو ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکینڈلز کے حوالے سے پریشان ہونے کے بجائے لطف اندوز ہوتی ہوں۔ماڈل سجل علی کو کریو موشن پکچر پروڈکشن نے ’’عشق 2020‘‘ میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ فلم ’’ہلہ گلہ‘‘ کے منیب خان کے ساتھ مرکزی کردار کریں گی جبکہ اداکارہ صنم چوہدری بھی اہم کردار کر رہی ہیں۔فلم کی شوٹنگ نومبر شروع ہو گی جو لاہور، بہاولپور، کاغان اور ناران سمیت دیگر شہروں میں کی جائے گی جب کہ اسے آئندہ سال عیدالضحی پرنمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔سجل علی کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن ، کامیڈی اور رومانٹک فلم ہے جس کا اسکرپٹ اور کردار دیکھنے کے بعد کام کیلیے راضی ہوئی۔ اگر اس طرح کے پروجیکٹس بنتے رہے تو بہت جلد پاکستانی فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گئیں۔ یاد رہے مذکورہ فلم بنانے والا ادارہ اس سے پہلے ’’دختر‘‘ پروڈیوس کرچکا ہے جس کے اہم فنکاروں میں سمعیہ ممتاز، محب مرزا، صالح عارف اور عجب گل تھے۔

(240 بار دیکھا گیا)

تبصرے