پاکستانی قیدیوں کی رہائی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر اہل پاکستان کی مسرت دیدنی تھی‘ مگر ان افرادکے اہل خانہ کی خوشیوں کو کیونکر ناپا‘ تولا اور الفاظ میں ڈھالا جاسکتا ہے‘ جوسعودی جیلوں میں قید ہیں اور جنہیں سعودی ولی عہد نے رہائی کا حکم سنایا‘ وزیر اعظم عمران خان نے ان اسیروں کا مقدمہ بطورخاص اٹھایاتھا‘ پاکستان کی تاریخ میں یکبارگی سزا معافی کایہ سب سے بڑا واقعہ ہے‘ ممکن ہے کہ سعودی عرب کی تاریخ کا بھی ‘ چنانچہ آن کی آن میں انسانی ہمدردی کا یہ افضل ترین کارنامہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ اہمیت کا موضوع بن گیا‘ اس سے قبل جب وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کا ذکرکر تے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان سے کہا کہ اپنے گھروں سے دورروزی کمانے والے لوگ ہیں‘مگر کچھ عرصے سے انہیں بعض مسائل کا سامنا ہے تو سعودی ولی عہد کا جواب تھاکہ آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں ‘ شہزادہ محمد بن سلمان کی ان یقین دہانیوں سے اہل پاکستان کے دلو ںمیں سعودی شاہی خاندان کا مقام ومرتبہ اور بڑھ گیاہے‘ اس کے ساتھ ہی امید پیدا ہوئی ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے ہمارے پاکستانی بھائیوں کے لیے خصوصی آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
تبصرے
مقبول ترین






سروے
کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت کا قانون آسانی سے بن جائے گا ؟