Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 20  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مخلص دوستوں کی رہوں گی ہمیشہ مشکور

ویب ڈیسک هفته 16 فروری 2019
مخلص دوستوں کی رہوں گی ہمیشہ مشکور

اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے ‘ لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوتے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں۔مومنہ بتول نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے۔ مومنہ بتول نے کہا کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ‘زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں‘ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے‘ جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے۔فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا۔اداکارہ نے کہا کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا‘ اس سے فلم کے لئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا‘اداکاری، رقص اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں‘ ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ابھی شادی کا ارادہ نہیں‘ میرے سامنے اور بہت سے مقاصد ہیں جس کی جستجو میں مصروف ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،ابھی میں نے اپنے کیریئر کی ابتدا کی ہے۔مومنہ بتول نے کہا کہ شوبز سے جس قدر عزت اور شہرت ملی اس کا مجھے گمان بھی نہیں تھا، یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر لڑکی شادی کا خواب دیکھتی ہے اور میں نے بھی شادی کرنی ہے اور جس سے بھی شادی کروں گی وہ کردار کا کھرا ہونا چاہیے‘جو صرف شادی کے بعد میری ذات سے مخلص ہو تاہم ابھی میں نے شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مومنہ بتول نے مزید بتایا کہ میری شدید خواہش تھی کہ کسی پروگرام کی میزبانی کروں ‘ جو پوری ہوچکی ہے‘ اپنی اس پہلی کامیابی پر بے حد خوش ہوں۔ مومنہ بتول نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ٹی وی ناظرین کی پسندیدگی کی سند حاصل کرسکوں۔ مومنہ بتول نے کہا کہ کمپیئرنگ کے ساتھ ایکٹنگ اورماڈلنگ بھی جاری رکھوں گی۔

(252 بار دیکھا گیا)

تبصرے