Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرینہ صبا قمر کی جگہ لینے کو تیار

قومی نیوز هفته 16 فروری 2019
کرینہ صبا قمر کی جگہ لینے کو تیار

نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ’’ہندی میڈیم2‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی جگہ جلوے دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ 2017ء کی سپر ہٹ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ اداکارعرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے دونوں کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہاگیا تھا۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کااعلان کیاگیاتھا، تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی وجہ سے اب فلم میں صبا قمر کی جگہ بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کے نام پر مرکزی اداکارہ کے لیے غور کیاجارہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرکرینہ اس فلم کے لیے مان جاتی ہیں تو یہ کرینہ کپور اور عرفان خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ دوسری جانب شائقین دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خبر سن کر ہی پرجوش ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ نے چین میں صرف 11 دن میں 184 کروڑ کمالیے۔ گزشتہ برس ریلیز کی گئی انگریزی اور ہندی معیار تعلیم جیسے سنجیدہ اور سماجی مسئلے پر مبنی فلم’’ہندی میڈیم‘‘ بھارت سمیت پاکستان میں بھی بے حد پسند کی گئی تھی۔ فلم میں پاکستانی اداکارہ صباقمر اور عرفان خان نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔ فلم کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے چین میں بھی ریلیز کیا گیا۔ اپنے جاندار موضوع کے باعث ’’ہندی میڈیم‘‘نے چائنیز باکس آفس پر کمال کردیا اور ریلیز کے صرف 11 دنوں میں 184 کروڑ کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔ بھارتی فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم چین میں بے حد پسند کی جارہی ہے اورآنے والے دنوں میں 200 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ’’ہندی میڈیم‘‘اب تک دنیا بھر سے 292 کروڑ55لاکھ کا بزنس کرچکی ہے اور اداکار عرفان خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ ساکت چوہدری کی زیر ہدایت بننے والی فلم کی کہانی معاشرے میں رائج انگریزی معیار تعلیم کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں صبا قمر اور عرفان خان نے ایسے والدین کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی بیٹی کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اس کوشش میں انہیں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کیسے وہ مزاحیہ انداز میں ان مشکلات کا حل نکالتے ہیں، ان کی یہی کوشش شائقین کو بھا گئی۔ فلم کی ریلیز کے بعد یہ باکس آفس پر تو کامیاب ہوئی تھی، اس کے ساتھ ساتھ بھارتی تجزیہ کاروں اور مداحوں نے صبا قمر کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا۔ہندی میڈیم 2 سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں نے صبا قمر کو واپس اس فلم میں دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔لیکن اب شاید اس فلم کے سیکوئل میں بولی وڈ بیبوکرینہ کپور صبا قمر کی جگہ لے لیں گی۔خیال رہے کہ کرینہ کپور خان اس وقت اپنی فلموں ’گڈ نیوز‘ اور ’تخت‘ میں بھی مصروف ہیں۔

(367 بار دیکھا گیا)

تبصرے